بھارت : کورونا کے دوران معاشی بحران سے غربت میں اضافہ

May 07, 2021 | 08:48:AM
بھارت : کورونا کے دوران معاشی بحران سے غربت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارت میں کرونا بحران کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا ہےاور مارچ سے اکتوبر 2020 کے درمیان تقریبا 23 کروڑ مزدوروں کی آمدنی 375 روپے کی کم سے کم اجرت کی شرح سے بھی نیچے گرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارت کی عظیم پریم جی یونیورسٹی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ اور اکتوبر 2020 کے درمیان شہری علاقوں میں غربت میں تقریبا20فیصد اور دیہی علاقوں میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کرونا کے دوران بڑھتے ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے بھارت میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ عظیم پریم جی یونیورسٹی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ’اسٹیٹ آف ورکنگ انڈیا 2021‘ میں کہا ہے کہ کورونا بحران کا سب سے زیادہ اثر ملک کے غریب ترین خاندانوں پر پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ اور اکتوبر 2020 کے درمیان تقریبا 23 کروڑ غریب مزدوروں کی کمائی 375 روپے کی کم سے کم اجرت کی سطح سے نیچے آگئی۔ غریب مزدوروں کی آمدنی میں بڑی کمی کی وجہ سے شہری علاقوں میں غربت میں تقریبا 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس مدت کے دوران دیہی علاقوں میں غربت میں 15فیصداضافہ ہوا.

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کا حملہ جاری، مزید 140 افراد جاں بحق، 4 ہزار 298 نئے کیسز