ہوشیار۔۔۔1 ٹن وزنی چینی راکٹ بے قابو ۔۔ کہاں گرے گا، کچھ پتہ نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہوشیار ۔۔۔۔چین کے شہر بیجنگ کے خلائی سٹیشن سے لانگ مارچ 5بی راکٹ سے الگ ہوکرمدار سے باہر نکل چکا ہے۔ تیزی سے زمین کی طرف آنے والا 1 ٹن راکٹ ہفتہ یا اتوار کو زمین پر کہیں بھی گر سکتا ۔
امریکا کے محکمہ دفاع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کی باڈی ہفتہ یا اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔ بے قابو چینی راکٹ کہاں گرے گا ،پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔پینٹا گون کے مطابق امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ توقع ہے راکٹ سمندر یا اس قسم کی جگہ گرے گا۔ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔لائیڈآسٹن نے کہا کہ چین کے بےقابو راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ100فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا راکٹ زمین کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔راکٹ کا وزن1 ٹن(ہزار کلوگرام) ہے۔ چین نے گزشتہ ماہ خلا میں اپنا علیحدہ خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا کریوماڈیول خلا کی طرف روانہ کیا تھا۔راکٹ جب واپس زمین کی طرف آ رہا تھا تو بے قابو ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا حملہ جاری، مزید 140 افراد جاں بحق، 4 ہزار 298 نئے کیسز