آئی پی ایل کے باقی میچوں کو انگلینڈ میں کرانے کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانیہ کی کرکٹ کاؤنٹیز کے ایک گروپ نے عالمی وبا کورونا کے باعث ملتوی ہونے والے انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل) کے باقی میچوں کو اس سال ستمبر میں انگلینڈ میں کرانے کی پیشکش کی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم سی سی، سرے، وارک شائر اور لنکاشائر (دونوں لارڈز میں واقع) ، کیا اوول (دونوں لندن)، ایجبسٹن(برمنگھم) اور ایمریسٹس اولڈ ٹریفوڈ (مانچسٹر) اس گروپ کا حصہ ہیں جنہوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کو خط لکھ کر بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کےسامنے یہ پیشکش رکھنے کی گزارش کی ہے۔اس گروپ کے منصوبہ کے مطابق ٹورنامنٹ ستمبر کے دوسرے ہاف میں تقریباً دو ہفتے میں پورا کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا حملہ جاری، مزید 140 افراد جاں بحق، 4 ہزار 298 نئے کیسز