میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات15 جون کے بعد ہونگے، وزیر تعلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کر دیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 15 جون کے بعد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شفقت محمود نے لکھا کہ دسویں اور باہوریں جماعت کے امتحانات کو ترجیح دی جائے گی۔ دونوں نتائج جامعات کے ایڈمشن سے پہلے جاری کر دیے جائیں گے۔
واضح رہے شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات دسویں اور باہوریں جماعت کے امتحانات کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانات کا حتمی شیڈول بورڈز جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری:ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی