(24نیوز) وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے میں علاقائی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم عمران خان معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر سعودی قیادت سے بات کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ۔۔13 نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا