سعودی عرب :قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزی پر 2 سال قید اور 2 لاکھ ریال جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب میں قرنطینہ قواعد کی خلاف ورزی پر 2 سال قید 2 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیورو آف انویسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ قرنطینہ کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کیے جائیں گے۔محکمے کا کہنا ہے کہ یہ جرمانے ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد ہوں گے جو یا تو خود کورونا کا شکار تھے یا وائرس والے کسی شخص کے ساتھ رابطے میں تھے یا جن پر اس وائرس کے اثر ہونے کا خدشہ تھا۔اس سے قبل حکومت نے بیان میں واضح کیا تھا کہ عوامی مقامات پر جان بوجھ کر کورونا پھیلانے اور وبا کے پھیلاؤ کا سبب بننے والوں کو پانچ سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا۔تارکین وطن کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسا کرنے والوں کو مملکت سے نکال دیا جائے گا اور ان کا ہمیشہ کے لئے سعودی عرب میں داخلہ بند کر دیا جائے گا اور کبھی واپسی ممکن نہیں ہو گی۔خلاف ورزی دہرانے پر دگنی سزا بھی تجویز کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ وبا پھیلانے کا سبب بننے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔۔1 ٹن وزنی چینی راکٹ بے قابو ۔۔ کہاں گرے گا، کچھ پتہ نہیں