کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ ۔جبری گمشدگی سے متعلق بلز کی منظوری دیدی: شیریں مزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگی سے متعلق بلز کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ دونوں بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔
Today cabinet approved the Protection of Journalists & Media Professionals bill & the Forced or Involuntary Disappearance (Criminal Law Amendment) bill. Both will now be tabled in next session of NA thanks to PM @ImranKhanPTI's support for both bills. PTI delivers on commitments.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 6, 2021
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دونوں بلز کی منظوری دی۔دونوں بلز کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے