بھارتی ائیر ایمبولنس بڑے حادثے سے بچ گئی۔۔۔ وڈیو دیکھئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے حیدرآباد جانیوالی ایک ایئر ایمبولینس ایک بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیسے ہی ایئر ایمبولینس طیارہ نے اڑان بھری تو اس کا پہیہ الگ ہوگیا ۔ اس کے فورا بعد مکمل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا اور طیارہ کو ممبئی ایئرپورٹ کیلئے موڑ دیا گیا ۔ ائیرپورٹ پر متوقع کریش لینڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے رن وے پر فائربریگیڈ ٹیم کے اہلکار پوری طرح تیار تھے ۔ پائلٹ نے جیسے ہی طیارہ کی لینڈنگ کرائی ، اس پر فوم ڈال کر طیارہ میں آگ لگنے سے بچایا گیا ۔اس طیارہ میں ایک مریض ، دو پیرامیڈیکل سٹاف اور عملہ کے دو اراکین سوار تھے ۔
A Jet Serve Aviation C-90 aircraft VT-JIL was operating an Ambulance flight from Nagpur with patient on board. While departing, a wheel separated & fell on ground. Aircraft landed in Mumbai. Crew confirmed they did a belly landing (no landing gear taken out), foam put on runway. pic.twitter.com/euUIyfQRp5
— ANI (@ANI) May 6, 2021
طیارہ کا پہیہ نکل گیا تھا اور اس کے پیٹ کے بل لینڈنگ کا اندیشہ تھا ۔ چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے طیارہ کے محفوظ لینڈنگ کی تصدیق کی ہے ۔رپورٹس کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلائٹ نے جب ناگپور ایئرپورٹ پر ٹیک آف کی تیاری کی تھی تو اسی وقت اس کا ایک پہیہ الگ ہوکر گراونڈ پر گر گیا تھا ۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے طیارہ میں موجود پائلٹ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور بیلی لینڈنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔۔1 ٹن وزنی چینی راکٹ بے قابو ۔۔ کہاں گرے گا، کچھ پتہ نہیں