(24نیوز)الزامات کا سامنازندگی میں ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے ٹھیک اسی طرح امریکی اداکارہ کم کرداشین پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کے نام پر ایک قدیم رومن مجسمہ اٹلی سے امریکا سمگل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی سے 2016 میں امریکا پہنچنے والے مجسمے کا معائنہ کرنے والے اطالوی ماہر آثار قدیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجسمہ کلاسیکل پیپلوفارس سٹائل کا ہے جو کہ لوٹا گیا اور غیرقانونی طور پر امریکا پہنچایا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالتی دستاویز کے مطابق امپورٹر اور اسے موصول کرنے والے کا نام کم کرداشین ڈی بی اے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ ہے اور انوائس کے مطابق اسے ایلکس ورورڈٹ نے نوئیل رابرٹس ٹرسٹ کو 11 مارچ 2016 کو فروخت کیا۔
خیال رہے کہ نوئیل رابرٹس ٹرسٹ امریکا میں ریئل سٹیٹ کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہے اور اسے کم کرداشین اور ان کے شوہر کینی ویسٹ نے بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔۔1 ٹن وزنی چینی راکٹ بے قابو ۔۔ کہاں گرے گا، کچھ پتہ نہیں