دوسرا ٹیسٹ: اظہراور عابدعلی کی سنچریاں، پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر265 رنز بنا لئے

May 07, 2021 | 12:19:PM

(24 نیوز)پاکستان نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز4 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنزسکور کر لئے ہیں۔
پاکستان نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ جلد گر گئی جب عمران بٹ دو رن بنا کر آ و¿ٹ ہو گئے۔جس کے بعد اظہر علی اور عابد علی نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور سنچریاں سکور کیں۔
اظہر علی 126 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ،کپتان بابراعظم بھی جارحانہ کھیل پیش نہ کر سکے اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ان کے بعد فوادعالم بھی رن میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور 5 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ باؤلر تابش خان کو کارکردگی دکھانے کا موقع دیا گیا ہے۔فاسٹ باولر تابش خان زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبیو کریں گے۔ ہیڈکوچ مصباح الحق نے تابش خان کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔
ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ امام الحق، شان مسعود، عابد علی، عمران بٹ کھیلے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رینکنگ پر نہیں کارکردگی پر توجہ ہے۔ پرفارمنس بہتر ہو گی تو رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں کھلاڑیوں میں عابد علی، محمد رضوان، اظہرعلی، عمران بٹ، بابراعظم اور نعمان علی شامل ہیں۔ حسن علی، ساجد خان، تابش خان، شاہین آفریدی، حارث، فواد عالم اور فہیم اشرف بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے ہرایا تھا۔اس سے پہلے قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ , قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں

مزیدخبریں