(24نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نےاساتذہ اور طلباء کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اہم اقدام کیا ہے جس کے مطابق چہرہ شناخت کرکے آن لائن حاضری لگائی جائیگی ۔ آن لائن حاضری کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سکولوں کو ایپلی کیشن تیار کرکے دیگا ،منصوبہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور سے شروع کیا جائے گا۔تجربہ کامیاب ہونے پر پنجاب کےدیگرسکولوں میں بھی منصوبے کا آغاز کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت نے سکولوں میں داخلے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس کے مطابق صوبے بھر میں تعلیم کی شرح بڑھانے کے لئے سکول سربراہان کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاکہ سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھائی جا سکے اور تعلیم عام کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کیاجا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ۔۔13 نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا