37 کلو چرس و اسلحہ کیساتھ گرفتار ملزم کی رہائی پر والہانہ استقبال’’جشن‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گرفتار منشیات فروش سرفراز جدون کو جیل سے شیریں جناح کالونی میں گھر تک قیمتی گاڑیوں کے جلوس کی صورت میں لے جایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہاتھوں 8 اپریل کو 37 کلو سے زائد چرس اور اسلحہ کے ہمراہ گرفتار منشیات فروش سرفراز جدون اور اس کا ساتھی عرفان عرف چشمہ رہا ہوکر اپنے گھر شیریں جناح کالونی پہنچ گیا جب کہ ملزم کو جیل سے گھر تک جلوس کی صورت میں لایا گیا۔پولیس کے مطابق منشیات فروش سرفراز جدون کو اینٹی نارکوٹکس تھانہ کلفٹن کے ایس ایچ او انسپکٹر واجد حسین نے 8 اپریل کو شام تقریباً ساڑھے 4 بجے مکان نمبر سی 41 بلاک ون کلفٹن شیریں جناح کالونی پر چھاپہ مار کر گھر کے کمرے سے ملزم سرفراز جدودن اور اس کے ساتھی عرفان اللہ عرچ چشمہ کو گرفتار کیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر گھر کے ایک کونے میں سفید نائیلون کے دو بوروں سے مجموعی طور پر 37 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے انتہائی زیادہ فیس دیکر اے این ایف کے مقدمات کے ماہر وکیل کو اپنا کیس لڑنے کے لیے دیا جس پر ملزم کی تقریباً ایک ماہ میں ضمانت منظور ہوگئی، ملزم کی رہائی پر اس کا انتہائی والہانہ استقبال کیا گیا۔ملزم کی رہائی پر جیل سے گھر تک قیمتی گاڑیوں کا جلوس نکالا گیا، روزہ افطار کے بعد ملزم کی رہائی کی خوشی میں شدید فائرنگ کی گئی اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ، واقعے کے بارے بوٹ بیسن پولیس سے معلوم کیا گیا تو پولیس نے فائرنگ اور آتش بازی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔