(24 نیوز)بھارت کی فلم انڈسٹری کے اداکار و ماڈل ویراف پٹیل نے اپنی شادی پر خرچ کی جانے والی تمام رقم کورونا کے مریضوں کو عطیہ کردیا اور خود نہایت سادگی سے کورٹ میرج کرلی۔
بھارتی ذارائع ابلاغ کے مطابق ویراف پٹیل اور انکی منگیتر سلونی کھنہ نےایک بڑے پیمانے پر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وبائی مرض کورونا کے باعث سلونی کھنہ اور ویراف کو اپنا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ ویراف اور انکی منگیتر نے گزشتہ روز باندرہ کورٹ میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔شادی میں حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے 3 قریبی دوستوں نے بطور گواہ شرکت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ویراف پٹیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس لاک ڈاؤن سے قبل شادی کا منصوبہ بنایا تھا اور لاک ڈاؤن کے بعد زندگی کے معمول پر آنے کے منتظر تھے۔اداکار کے مطابق بعدا ازاں انہوں نے رواں برس مئی میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن دوسری لہر اور کورونا کیسز میں اضافے نے انھیں حیرت میں ڈال دیا، پھر ایک ایسا وقت آیا جہاں انھیں اپنے والدین اور اہل خانہ سمیت لوگوں سے درخواست کرنا پڑی کہ وہ بھی شادی میں شرکت نہ کریں اور محفوظ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پوجا بترا کی 44 سال کی عمر میں بھی نئی اداکاراؤں کو پوری ٹکر