یونیورسل پیس فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی ریلی" آف ہوپ" کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عالمی امن کے حوالے سے کام کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم یونیورسل پیس فیڈریشن چھٹی ریلی" آف ہوپ "کا انعقاد کررہی ہے جو جنوبی کوریاسے بروز اتوار9 مئی 2021کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے چینل 24 پر نشر کی جائے گی،جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کوریا گزشتہ سات دہائیوں سے ایک ایسی قوم ہے جس میں ابھی تک منقسم اور تکنیکی طور پر جنگ کا سامنا ہے ،یو پی ایف کے چیئرمین ڈاکٹر تھامس جی والش نے کہا ، "یہ ماہر ورکنگ گروپس پروگراموں کا ایک سلسلہ تیار کریں گے ،جس میں ویب نار ، حقائق کے دورے ،مشاورت ، اعتماد سازی کی کوششیں اور اہم ممالک سے ملنے کے لئے اعلی سطح کے وفود کے ساتھ لوگوں کے ایک دوسرے کیساتھ رابطوں کا تبادلہ شامل ہے۔
تھنک ٹینک 2022 اعلیٰ سوچ رکھنے والے رہنماوں ، ماہرین ، اور منتخب عہدیداروں کی دانشمندی کا فائدہ اٹھائےگا جبکہ آزادی ، ایمان اور دوسروں کی خاطر زندگی گزارنے والے لوگوں کی آواز کو بلند کرے گا۔تھنک ٹینک 2022 حکمت عملی ، پالیسیاں اور عوام کی رائے کو تشکیل دینے میں مشترکہ دانشمندی اور ذہانت کا استعمال کریں گے تاکہ شمالی کوریا کو اقوام کے کنبہ میں شامل کیا جاسکے۔
یو پی ایف کے کو فاونڈرڈاکٹر ہاک جا ہان مون اس ریلی کی میزبانی کریں گے جو شمالی کوریا میں پیدا ہوئے تھے۔ کینوٹ اسپیکرز کے ایک نامور بین الاقوامی ہوسٹ، جس میں دو نوبل انعام یافتہ اور کورونا ویکسین ڈویلپر اور ہمارے معاشرے کے تمام شعبوں میں قیام امن کے نئے مواقع پیداکرنے کے حوالے کام کرنیوالے افراد ریلی سے خطاب کریں گے۔