کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن سکیم 2012 پر نظر ثانی کی تجویز منظور

May 07, 2021 | 17:45:PM

(24 نیوز)وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون کا اجلاس،کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن سکیم 2012 پر نظر ثانی کی تجویز منظور کرلی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 59 واں اجلاس، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی شرکت۔کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن سکیم 2012 پر نظر ثانی کی تجویز منظور کرلی گئی، سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کےلئے مطلوبہ معیارمیں ترامیم کی تجویزمنظور کرلی گئی۔
 پنجاب سول سرونٹس ایفی شیئنسی اینڈ ڈسپلنری رولز 2021 اور پیڈا ایکٹ 2006 میں ترامیم کی تجویز منظور کی گئی، ایکسائز پولیس اسٹیشنز کو فعال کرنے کے حوالے سے پنجاب نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ 2020 میں ترمیم منظور کرلی گئی،بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے رکن کی خالی نشست کی نامزدگی پر مزید مشاورت کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا گیا۔
 پنجاب انفارمیشن کمشن کے چیف کمشنر کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز منظور کرلی گئی ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے بورڈ میں چار ٹیکنیکل ماہرین کی تقرری کی تجویز منظور کی گئی، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز رولز 2020 میں ترمیم کی تجویزمو¿خر کردی گئی ، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی بورڈ ممبر روشانے ظفر کااستعفیٰ منظور کرنے اور نئے ممبر کی تقرری کی تجویز موخر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:55 سال سروس پر ریٹائرمنٹ کا آرڈیننس جاری

مزیدخبریں