قیدیوں کو عیدی۔۔ سزا میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری 

May 07, 2021 | 18:52:PM

  (24نیوز )وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
 جمعہ کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ،مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی گئی،خواتین کیلئے 60 سال اور مردوں کیلئے65 سال سے زائد عمر والے افراد پر اس نرمی کا اطلاق ہو گا۔
نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا،وزارت داخلہ نے تمام صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں،کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر اس نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ عوام کیلئے اچھی خبر، پیر، منگل کے روز بینک کھلے رہیں گے

 

مزیدخبریں