خطے میں تجارت کا فروغ۔۔ امریکا اور پاکستان نے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )خطے میں تجارت بڑھانے کیلئے امریکا اور پاکستان نے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا،پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان اور ازبکستان اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی راہداری نظام کو استعمال کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ازبکستان پہلی شپمنٹ کیلئے ٹی سی ایس کا استعمال کریں گے۔ترسیل سینٹرل ایشیا تک بین الاقوامی راہداری کے راستوں کی جانچ کرے گی۔افغانستان کے راستے تاشقند کےلئے آزمائشی شپمنٹ 28 اپریل کو کراچی روانہ ہوئی۔
کراچی کابل ترمیز تجارتی راہداری سے شپمنٹ 3 مئی کو تاشقند پہنچی۔تاشقند پہنچنے والی پہلی کامیاب پائلٹ شپمنٹ سے تاجروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز میں اعتماد پیدا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں۔۔ حکم نامہ جاری