وقار ذکا نے ایمیزون کے پاکستان میں شروع ہونے کا کریڈٹ لینے والوں کو آئینہ دکھا دیا

May 07, 2021 | 19:33:PM

( 24 نیوز)شوبز انڈسٹری کے مشہور میزبان وقار ذکانے ایمیزون کے پاکستان میں آپریشن شروع ہونے کا کریڈٹ لینے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔
وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان سب لوگوں کو پیغام دیا ہے جو ٹیک کمپنی ایمیزون کے پاکستان میں آپریشن شروع ہونے کا کریڈٹ لینے کوشش کررہے ہیں۔
میزبان وقار ذکا نے پی ٹی آئی کے رہنما اور کے پی کے اسمبلی کے ممبر ضیا اللہ بنگش کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان لوگوں کیلئے ہے جو کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے حکومت کو ایمیزون کے پاکستان میں آپریشن یا فیس بک منیٹائزیشن یا کریپٹو کیلئے مشورہ دیا تھا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ’جب ہر کوئی اپنے کاروبار کرنے میں مصروف تھا تب صرف ٹیک موومنٹ پاکستان تھی جس نے حکومت پر پاکستان میں ایمیزون کے آپریشن شروع کرنے کیلئے دباو¿ ڈالا۔‘
یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کے پی کے اسمبلی کے ممبر ضیااللہ بنگش نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایمیزون کے پاکستان میں آپریشن یا فیس بک منیٹائزیشن یا کریپٹوکیلئے مشورہ وقار ذکا نے دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ایمیزون کے پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمیزون کے آپریشن شروع کرنے سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار نے شادی کیلئے رکھی رقم کہاں دے دی۔۔۔جانئے

مزیدخبریں