پاکستان میں 32 لاکھ 25 ہزار شہریوں کی ویکسین مکمل۔۔ ویکسی نیشن مراکز عید کے 2 دن بند رہیں گے

May 07, 2021 | 19:34:PM
پاکستان میں 32 لاکھ 25 ہزار شہریوں کی ویکسین مکمل۔۔ ویکسی نیشن مراکز عید کے 2 دن بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) پاکستان میں اب تک تقریباً 32 لاکھ 25 ہزار شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 16 لاکھ افراد جبکہ سندھ میں7 لاکھ10 ہزار سے زیادہ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔
 خیبرپختونخوا میں 4 لاکھ 85 ہزار500افراد اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 81 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔اسی طرح آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 45 ہزار اور گلگت بلتستان میں 71 ہزار افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے جبکہ بلوچستان میں ویکسینیشن کا عمل انتہائی س±ست روی کا شکار ہے۔
 بلوچستان میں اب تک صرف ساڑھے 43 ہزار کے قریب افراد ویکسین لگوا سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق نجی شعبے میں اب تک 44ہزار افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
 ادھرعالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے ملک بھر میں قائم کیے گئے ویکسینیشن مراکز عید کے پہلے اور دوسرے دن بند ہوں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔ عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی