ہفتہ اور اتوار کو اندرون شہر اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کھلا رکھنے فیصلہ 

May 07, 2021 | 20:01:PM

(24 نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار (8،9 مئی) کو اندرون شہر اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کھلا رکھنے فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ دا خلہ کے اےک اعلامیےکے مطابق حکومت خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار (8،9 مئی) کو اندرون شہر اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ چلتی رہیگی جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جب کہ عیدالفطر پر بین الصوبائی ،بین الاضلاعی اور اندرون شہر ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔
پرائیوٹ گاڑیاں،ٹیکسیز اور رکشہ 50 % مسافروں کیساتھ پابندی سے مستثنی ہوں گے۔میڈیکل ایمرجنسی اور مالبردار گاڑیاں بھی پابندی سے مستثنی قرار۔ 8 مئی سے 16 مئی2021 تک تمام ٹرمینل اور اڈھے بند ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر کو ہستا ن لو ئرصوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع کوہستان لوئر میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد سلیم نے تحصیلدار پٹن کے ہمراہ پٹن لوئر بازار کا دورہ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور نرخ نامے بھی چیک کیئے، گراں فروشی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے کئیے اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ گراں فروشی اور کرونا ایس او پیز کے متعلق کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر، پیر، منگل کے روز بینک کھلے رہیں گے

مزیدخبریں