(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے ،آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ پہلے سے موجود ہیں ۔
سعودی عرب کے دورے پر خاتون اول بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سینیٹر فیصل جاوید، سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز بھی ہمراہ ہیں ۔وزیراعظم عمران خان ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے،دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے،سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔
معاون خصوصی شہباز گل کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان آج ملاقات ہوگی،وفد کے ارکان کی ملاقاتیں اور معاہدوں پر دستخط بھی آج ہی ہونگے، شہبازگل نے کہاکہ وزیراعظم کل مدینہ منورہ روانہ ہونگے، روضہ رسولﷺ پر حاضری دینگے، ہفتے کو وزیراعظم مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے بحرین کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا