لاﺅ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔ایک وزیر اعلیٰ کا چیلنج

May 07, 2021 | 20:13:PM

 (24نیوز )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ جوبھی میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے انہیں خوش آمدید۔ واضح کرنا چاہتا ہوں میں نہ کسی کو بلیک میل کرتا ہوں اور نہ ہی اس طرح کسی سے بلیک میل ہوسکتا ہوں ۔
 ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بلوچستان کی خدمت کا موقع دیا ہے انشاءاللہ میں اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے کی پور ی کوشش کرونگا۔
۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہو یاحکومت کے اندر کے لوگ میں یہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ نہ میں کسی بلیک میل کرتا ہوں اور الحمد اللہ نہ اس طرح سے بلیک ہونگا ۔
یہ بھی پڑھیں۔ نااہل حکومت نے پانی کا بحران بھی پیدا کردیا۔۔بلاول بھٹو

مزیدخبریں