احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے سر کولیشن سمری کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کیا۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس کی منظوری دی۔ احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب کارروائی کررہا ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
ریفرنس کے مطابق احسن اقبال نے اپنی بین الصوبائی رابطہ وزارت کے 90 فیصد فنڈز نارووال میں لگا دیئے، اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے پورے ملک کو فنڈز سے محروم کیا اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔
احسن اقبال نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میرا پاسپورٹ تو نیب نے پہلے ہی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے تو پھر باہر کیسے جانا۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت نے شوکت عزیز صدیقی کیس ڈی لسٹ کردیا