(24نیوز) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد اور تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 6.92 فیصد سے بڑھا کر 7.04 فیصد کردی گئی ہے۔
ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس، بہبود، شہدا اور پینشنرز سرٹیفکٹس اور سیونگز اکانٹس سمیت ایک سال کے لیے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔قومی فاسٹ باؤلر تابش خان نے ریکارڈ قائم کردیا