وہ پاکستانی ڈرامہ جس نے اپنے ڈائیلاگز میں پہلے ہی بل گیٹس کی طلاق کو موضوع بنا دیا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی طلاق کا معاملہ کئی دن گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے، جس میں لوگ دولت اور خوشی کے درمیان تعلق پر دونوں طرف سے دلائل کے انبار لگا رہے ہیں۔
ایسے میں ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے ایک پاکستانی ڈرامے کا ایسا کلپ پوسٹ کر دیا ہے کہ لوگ اسے بل گیٹس کی طلاق کی پیش گوئی قرار دے رہے ہیں۔ ڈرامے کے اس سین میں حاجرہ خان اور آئزہ خان ہوتی ہیں اور حاجرہ خان کہہ رہی ہوتی ہے کہ ”مرد کی جیب اگر خالی بھی ہو ناں، تو بیوی کی وفاداری اپنی جیب میں ڈال کر کہتا ہے کہ ’میں دنیا کا امیر ترین آدمی ہوں۔‘ تمہاری قسم بل گیٹس کی بیوی بھی کسی کے ساتھ بھاگ جائے تو لگے گا کہ وہ دنیا کا سب سے غریب آدمی ہے۔“اس ویڈیو کلپ پر اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ”حاجرہ کے الفاظ درست ثابت ہو گئے، بل گیٹس کی بیوی بالآخر اسے چھوڑ ہی گئی۔“
پاکستانی ڈرامے میں بل گیٹس کی طلاق سے متعلق پیشین گوئی۔
— Shafqat Ali Qureshi (@ShafqatAli120) May 4, 2021
کچھ گھٹیا لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ڈراموں میں وہ کوالٹی نہیں رہی جو نوے کی دہائی میں تھی۔ ایسے لوگوں سے گزارش ہے کہ بغض کی عینک اتاریں! pic.twitter.com/DWaK5JmRsA
یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر کی دنیا میں بڑا بریک تھرو، نئی 2 این ایم چپ تیار