این اے 249 :ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، دوسرے دن امیدواروں کی مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟

May 07, 2021 | 23:39:PM

(24 نیوز)کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں 141 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی، دوسرے دن بھی گنتی کے دوران تمام امیدواروں کے ووٹ مزید مسترد ہو گئے۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق دوسرے دن گنتی کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے 346 ووٹ مستردہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کے 536 ووٹ مستردہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک لبیک کے 400 ، تحریک انصاف کے امجد آفریدی کے 100 ،ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین کے 402 اورپاک سرزمین کے مصطفی کمال کے 360 ووٹ مستردہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران تمام امیدواروں کے ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملکی مسائل کے ذمہ دار ظالم اور کرپٹ حکمران ہیں، سراج الحق

مزیدخبریں