چین کا بے قابو راکٹ زمین پر کہاں گرے گا؟ روس نے نقشہ جاری کردیا

May 07, 2021 | 23:56:PM

(24 نیوز)چین کا بے قابو راکٹ "لانگ مارچ فائیو بی" زمین پر کہاں گرے گا؟ روسی سپیس ایجنسی نے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کردیا۔
روسی ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو بھی خبردار کردیا، امریکا، لاطینی امریکا، افریقا یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں، ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے، توقع ہے راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ راکٹ خلا سے زمین پر گرنے والی 10 بڑی اشیا میں شامل ہے ، بائیس ٹن وزنی راکٹ 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے جس کے اتوار کی صبح زمین پر گرنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔۔1 ٹن وزنی چینی راکٹ بے قابو ۔۔ کہاں گرے گا، کچھ پتہ نہیں

مزیدخبریں