مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی انسپکٹر جاں بحق

May 07, 2022 | 00:23:AM

(24 نیوز)خیرپور میں مسلح افرد کی مبینہ فائرنگ سے لیڈی انسپکٹر جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور میں مسلح افراد کی مبینہ فائرنگ سے لیڈی انسپکٹر زلیخا جاں بحق ہو گئیں، پولیس کے مطابق مقتولہ ڈی آئی جی سکھر کمپلین سنٹر کی انچارج تھی ،دو نامعلوم مسلح افرادموٹر سائیکل سوارپر سوار تھے،جنہوں نے لیڈی انسپکٹر پر فائرنگ کردی، جبکہ مقتولہ کے شوہر جاوید کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ہنگورجہ ناصر کالونی میں گھر کے سامنے میری اہلیہ پر فائرنگ کی ۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک نے بینکوں کی ہفتہ کی چھٹی بحال کردی

مزیدخبریں