(ویب ڈیسک)سابقہ حکومت کے معاہدے کے مطابق حکام پیٹرول اور ڈیزل میں بتدریج چار روپے فی لیٹراضافہ کرتے جائیں گے، جب تک کے لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےپیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے سےمتعلق تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ سامنےلےآئے۔ مفتاع اسماعیل نے ٹوئٹر پر معاہدے کی دستاویز ات کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق سابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ نومبر 2021 میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں چار روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے بیان میں کہا تھا کہ 'انہوں نے آئی ایم ایف کو جون 2022 سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرانے سے انکار کیا تھا اور ہم نے سبسڈی دینے کا طریقہ دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مفتاح صا حب آپ عوام پر بوجھ نہ ڈالیں اور تسلیم کریں کہ پی ٹی آئی کی پالیسی درست تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہوٹل میں زوردار دھماکا، 18 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی