عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی جلسے میں تقریر کے دوران ایک اور یوٹرن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ ان کے نام کے ساتھ ’نیازی‘ نہ لکھا جائے۔
گزشتہ روز میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیازی ہونے پر فخر ہے۔
ٰخیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی جانب سےاگست 2018 میں جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب سے ان کے مکمل نام ’عمران احمد خان نیازی‘ کے بجائے ’عمران خان‘ کہا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل