پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) نے جب حکومت چھوڑی تھی تو پاکستان کی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی، پی ٹی آئی کو ایک مستحکم معیشت ملی تھی لیکن پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے جبکہ پاکستان کی معشیت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے، ہمارا مقصد مہنگائی روکنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اتحادیوں سے بات چیت شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بنانیوالے نوجوان نے ایسا کام کیا کہ گرفتار کرنا پڑا