(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لانگ مار چ کے پر امن ہونے کی یقین دہانی کرانا ہوگی اگر یہ یقین دہانی نہ کرائی گئی اور لانگ مارچ میں انتشار ہوا تو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی واقعے پرمذہبی طبقہ سراپا احتجاج ہے، اس واقعے میں ملوث لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی حرکتوں سے بازآئیں، آپ اپنے کارکنوں کو سیاسی قائدین کے خلاف اکساتے رہے تو آپ بھی ردعمل سے نہیں بچ سکتے، اگر باز نہ آئے تو ہمیں اپنے کارکنوں کوکہنا پڑے گا کہ کہیں بدتمیزی ہو تو ان کوپکڑیں اورمرمت کریں، اپنے کارکنوں کی مرمت کروانا چاہتے ہیں توکروالیں لہٰذا سیاسی قائدین کی عزت کریں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شیخ رشید گرفتاری سے گھبرا گئے ہیں اور عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دے رکھی ہے جس میں کہا ہے کہ انہیں گرفتاری کا ڈر ہے۔
ان کا کہناتھا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ لانگ مارچ خونی لانگ مارچ ہوگا، تم لوگوں کو آگ لگانے کی ترغیب دے رہے ہو، انتشار،افراتفری کی منصوبہ بندی کروگے تو تمہیں گھرسے نہیں نکلنے دوں گا۔
دوسری جانب انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی درخواست پر سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا، اسحاق ڈار