آمدنی کا نیا آپشن۔ ٹک ٹاک نے صارفین کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سب سے نمایاں تخلیق کاروں کے ساتھ اشتہارات کی آمدنی کے اشتراک کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اچھی رقم باآسانی کما سکیں گے اور اپنے اخراجات پورا کر سکیں گے۔
مختصر ویڈیو فارمیٹ ایپ حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر ایک ارب سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ بے حد مقبول ہوئی ہے،اب کمپنی کے عہدیداروں کی جانب سے ٹک ٹاک پلس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت، کمپنیاں اپنے اشتہارات کو صارف کے مواد کے ساتھ مخصوص زمروں میں رکھ سکتی ہیں،پلس پروگرام کے تحت مشتہرین گیمنگ، فیشن، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ویڈیوز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے
سوشل میڈیا پراس طرح ٹارگٹ ایڈور ٹائزنگ کو زیادہ سے زیادہ فروغ مل سکے گا تاہم یہ اشہتار صرف تصدیق شدہ یا کم از کم ایک لاکھ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹس پر ہی دکھائے جائیں گے، کم فالوورز والے ٹک ٹاکرز اس پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے اور وہ اس ایپ کے ذریعے پیسے نہیں کما سکیں گے، ایک لاکھ سبسکرائبرز والے صارفین کو اب رقم کمانے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل