تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما سید غوث علی شاہ کے بیٹے اور پوتے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سید غوث علی شاہ کے بیٹے اور پوتے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ اور رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ کی موجودگی میں سید نواز علی شاہ اور قربان شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔غوث علی شاہ نے 2018 میں نفیسہ شاہ کیخلاف الیکشن لڑا تھا، نفیسہ شاہ نے بھاری اکثریت سے غوث علی شاہ کو شکست دی تھی ، اس موقع پر نفیسہ شاہ نے کہا اب لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے پیپلزپارٹی میں کارکنوں کو عزت ملتی ہے۔بلدیاتی الیکشن میں مخالفوں کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئین شکنی ہوگی تو قانون حرکت میں آئیگا۔۔گورنر پنجاب کا دبنگ اعلان