آئی جی موٹروے انعام غنی عہدے سےفارغ

May 07, 2022 | 13:40:PM

  (ویب ڈیسک)آئی جی موٹروے انعام غنی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل انعام غنی کو عہدے سے ہٹادیا جب کہ ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آئی جی موٹروے انعام غنی کو اسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور  میں انعام غنی آئی  جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    اشتر اوصاف علی اٹارنی جنرل پاکستان مقرر

مزیدخبریں