پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپارٹی کے اعلی سطحی وفد نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیر نگ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی گورنر شپ سے دستبردار ہوگئی،پیپلزپارٹی نے گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تین وزارتیں، دو سے زائد معاون خصوصی، قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ اور دو پارلیمانی سیکرٹری مانگ لئے،پیپلزپارٹی نے اہم اداروں اور کارپوریشنز میں اہم عہدوں پر تقرریوں کا بھی مطالبہ کر دیا،ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلزپارٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں پارٹیوں نے پنجاب کی ترقی میں مل جل کر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا ۔پیپلزپارٹی کے پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کو سینئر وزیر بنائے جانے کاامکان ہے ۔ممکنہ وزرا میں سید حیدر علی گیلانی، مخدوم سید عثمان محمود، ممتاز علی چانگ بھی شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی شازیہ عابد ، غضنفر عباس لنگا، رئیس نبیل کو پارلیمانی سیکرٹری اور چئیرمین پارلیمانی پارٹی بنائے جانے کاامکان ہے ،جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کو معاون خصوصی بنائے جانے کاامکان ہے۔
ملاقات میں پنجاب کے اہم اداروں اور کار پوزیشن میں اہم رہنماﺅں کو عہدے دئیے جانے پر بھی بات چیت ہوئی ۔پیپلزپارٹی کے پاور شیئرنگ فارمولے پر ن لیگ کی اعلی قیادت سے مشاورت کی جائے گی، حتمی مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی کو پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت عہدے دئیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آئین شکنی ہوگی تو قانون حرکت میں آئیگا۔۔گورنر پنجاب کا دبنگ اعلان