(24نیوز)سابق وزیرمملکت بلیغ الرحمان کو گو رنر پنجاب لگانے کیلئے سمری ایوان صدر کو بھجوا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایوان صدر کو نئے گورنر پنجاب کیلئے سمری ارسال کردی ۔وزیراعظم نے گورنر پنجاب کیلئے بلیغ الرحمان کو نامزد کردیا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدر کوارسال کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدرمملکت کو ارسال کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اہم پیشرفت