عامر لیاقت کی تیسری بیوی بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں

May 07, 2022 | 15:42:PM

(ویب ڈیسک)عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ بی بی بھی طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی۔ دانیہ نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے
دانیا شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسا بلکل نہیں ، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے ،عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے

مزیدخبریں