منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیشرفت۔فرح خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں

May 07, 2022 | 16:17:PM
 منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیشرفت۔فرح خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں
کیپشن: فرح خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرح خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر نے 10 مئی کو پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نیب نے دائرہ اختیار چیلنچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی،ترجمان نیب لاہور کا کہنا ہے کہ فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اسکے اہلِ خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کا آغاز کر سکتا ہے۔

 ترجمان نیب لاہور کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997 سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چیئرمین رہے، آئین کے مطابق سابق عہدیدار یا انکے اہلخانہ کیخلاف کرپشن و مالی بد عنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا

ترجمان نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ نیب فرح خان کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات کرے گا، نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے این اے او – 1999 اور آملہ ایکٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فرح خان کے خلاف انکوائری نیب لاہور کو ریفر کی گئی ہے۔