(ویب ڈیسک) اداکارہ حرامانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں ، سوشل میڈیا صارفین نے حرامانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، سوشل میڈیا پر حرامانی پر پابندی کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حرامانی اپنے بیان کی وجہ سے ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں ۔حرا مانی نے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ میں نے وزن کم کیا ہے میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا، میرے پاس میرا شوہر تھا اوراس نے میرا جتنا وزن کم کروایا ہے وہ پچھلے تمام ٹرینرز نہیں کرواپائے۔
انٹرویو میں ان کا مزید کہناتھا کہ وزن بڑھنے پر میرا شوہر مجھے طعنے دیتا تھا ، مجھے لگتا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شوہر کے طعنے سن کر عورتیں وزن کم کرلیتی ہیں۔
حرامانی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین خوب برہم دکھائی دے رہے ہیں ۔حرامانی کیخلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے، اایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ حراکے اس بیان سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔صارفین نے مزید کہا اداکارہ حراکا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،انہیں سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح بات کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تیسری بیوی بھی طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں