علیم خان  کا چیلنج۔  فیاض الحسن چوہان نے بھی جواب دیدیا

May 07, 2022 | 17:15:PM
 علیم خان  کا چیلنج۔  فیاض الحسن چوہان نے بھی جواب دیدیا
کیپشن:  علیم خان اور فیاض الحسن چوہان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی  گروپ کے سربراہ علیم خان کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم کو دیا گیا مناظرے کا چیلنج فیاض الحسن چوہان نے قبول کرلیا ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیم خان آپ کا لیول عمران خان کے برابر کا نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آپ برابر لیول کے سیاستدان ہیں، میں آپ  کےچیلنج  کوقبول کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) علیم خان گروپ کے سربراہ علیم خان نے سابق وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج دیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خود پر الزامات لگانے کے حوالے سے علیم خان پھٹ پڑے، اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ ٹی وی پر مناظرہ کر لیں،عمران خان سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں ہم بھی حقائق بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا