عمران خان اپنی تقریروں میں چار سالہ کارکردگی کا ذکر نہیں کرتے ،شہبازشریف

May 07, 2022 | 18:00:PM

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قرضے لیکر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ۔عمران خان اپنی تقریر میں اپنی چار سالہ کارکردگی کا ذکر نہیں کرتے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک خادم پاکستان ہوں جھوٹ نہیں بولوں گا۔کے پی کے مسائل حل کرنے کیلئے جان لڑادوں گا۔ چارسال میں ملک میں مہنگائی عروج پرچلی گئی۔آٹے کی جوقیمت پنجاب میں ہوگی وہی خیبرپختونخوامیں ہوگی۔ آپ کوسستاآٹادینے کیلئے اپنے کپڑے بیچ دوں گا۔وزیراعظم نے شانگلہ میں میڈیکل کالج بنانےکااعلان بھی کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چارسال میں 24ہزارارب قرض لیاگیا،کوئی اینٹ نہیں لگی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے تحریک انصاف نے لئے ۔ میں کے پی کے کے عوام کو گندم کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنے دوں گا ۔میں اپنے کپڑے بیچ کر بھی عوام کو آٹا مہیا کروں گا ۔میرا وعدہ ہے کے پی کے کو ملک کا عظیم صوبہ بنائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا، اسحاق ڈار

مزیدخبریں