تحریک انصاف کا لانگ مارچ ۔۔شیخ رشید نے رانا ثنا اللہ کو جواب دیدیا 

May 07, 2022 | 18:39:PM

(ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رانا ثنااللہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج ہی اٹھوالیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے اور اس کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں، جتنا تشدد کرنا ہے کریں، ہمیں یہ آج ہی اٹھوالیں۔شیخ رشید کاکہناتھا کہ ملک تشویشناک حالات میں جا رہا ہے، 31 مئی تک حالات اہم ہیں، ملک بچانے کے لیے ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

مزیدخبریں