حکومت نے پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کیلئے پٹیشن واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کیلئے پٹیشن واپس لے لی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایف آئی اے نے آئی ایچ سی کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی ،پٹیشن آزادی اظہاررائے کی حکومتی پالیسی اور اصول کے خلاف تھی ، پٹیشن آزادی اظہار رائے یقینی بنانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف تھی،
Please note that this petition stands withdrawn immediately, as it is squarely against the government’s stated policy and principle of standing for and ensuring freedom of expression. The Prime Minister has taken strict notice of the filing of this petition.2/3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 7, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے پٹیشن دائر کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے،بدقسمتی سے پٹیشن کی خبر ہم تک کچھ تاخیر سے پہنچی، حقیقت یہ ہے ہم بشام میں تھے جہاں سگنل نہیں تھے۔
Unfortunately, the news of this petition was a little late to reach us due to the fact that we were in Bisham during the day where there were no signals.3/3
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 7, 2022
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر