اظہر محمود کی اہلیہ نے امام الحق کے عید کے سوٹ کا مذاق بنادیا

May 07, 2022 | 21:11:PM

 (ویب ڈیسک)اظہر محمود کی اہلیہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کے عید کے سوٹ کا مذاق بنادیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اظہر محمود کی اہلیہ ایبا قریشی نے اپنے اکاﺅنٹ پر امام الحق کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ استری تو کرلینی تھی۔
خیال رہے کہ امام الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر عید کے تیسرے دن ایک تصویر جاری کی جس میں انہوں نے جو سوٹ پہنا ہوا تھا اس پر پڑی شکنیں دیکھ کر یہ دلچسپ تبصرہ اظہر محمود کی اہلیہ نے کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر

مزیدخبریں