فرح خان کا کرپشن سمیت دیگر الزامات پر عطاتارڑ کو لیگل نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )فرح خان نے کرپشن سمیت دیگر الزامات پر عطاتارڑ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے پریس کانفرنس میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ،عطاتارڑ کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی،جس پر وہ 7 دن میں معافی مانگیں ، نوٹس میں کہاگیاہے کہ معافی نہ مانگنے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح خان پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے 11 کروڑ روپے حق مہر دعویٰ پر عامر لیاقت نے نکاح نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا