(ویب ڈیسک)بالی ووڈ معروف اداکار ارجن رام پال نے مشہور زمانہ فلم "اوم شانتی اوم" میں شاہ رخ خان کے کردار اوم کپور کو 15 سال بعد تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق 2007 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور ارجن رام پال جلوہ گر ہوئے تھے۔
فلم کے پہلے حصے میں شاہ رخ کا کردار اوم ایک جونیئر آرٹسٹ ہوتا ہے جبکہ دیپیکا ایک مشہور اداکارہ ہوتی ہیں جو ایک نامور پروڈیوسر (جسکا کردار ارجن نے نبھایا) سے خفیہ طور پر شادی کر لیتی ہیں۔
اسی حصے میں پروڈیوسر شانتی کو قتل کردیتا ہے اور حادثے میں اوم بھی مارا جاتا ہےجبکہ دوسرے حصے میں (یعنی دوبارہ پیدائش کے بعد) اوم کپور ایک فلم ڈائریکٹر کے گھر میں پیدا ہوتے ہیں۔
اسی پر بات کرتے ہوئے ارجن کپور نے کہا کہ" شاہ رخ خان کا کردار اوم کپور انتہائی پریشان کن تھا، اس سے اقربا پروری کی جھلک نظر آتی ہے"۔
ارجن رام پال نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے متعلق موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "جن کے گھر میں سے کوئی فلم انڈسٹری کا حصہ ہو ایسے نوجوانوں کے پاس وسیع موقع ہوتا ہے اور وہ اسی پیشے سے منسلک ہونے کی خواہش رکھتے ہیں"۔