انصاف لائرز فورم کو شکست، طارق آفریدی پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب

May 07, 2023 | 00:27:AM
انصاف لائرز فورم کو شکست، طارق آفریدی پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب
کیپشن: طارق آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ڈیموکریٹک الائنس نے انصاف لائرز فورم کو  شکست دیدی۔

گرینڈ الائنس کے طارق آفریدی 985 ووٹ حاصل کرکے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے  جبکہ ان کے مدمقابل انصاف لائرز فورم کے طائف خان نے 740 ووٹ لیے۔

نائب صدر کی نشست پر ملگری وکیلان کے سوار خان 1109 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ الائنس کے اخترالیاس 1108 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 
جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر گرینڈ الائنس کے لاجبر خان ایڈووکیٹ 925 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ملگری وکیلان کے بابر خان یوسفزئی 726 ووٹ لیکر دوسرے، انصاف لائرز فورم کے شاہ فیصل 630 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

ملگری وکیلان کی ندا خان ایڈووکیٹ 1157 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئیں جبکہ گرینڈ الائنس کے واحد خان خلیل ایڈووکیٹ 1115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرگرینڈ الائنس کے نور ولی خان 872 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

فواد افضل صافی ایڈووکیٹ بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری اورفدا محمد خان بلامقابلہ پریس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا