(محمد علی) بلوچستان کے شہر جعفر آباد سے گیارہ روز قبل اغواء ہونے والے تاجر کے بیٹے کو پولیس نے جیکب آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر جیکب آباد کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر مغوی فرقان سومرہ کو بازیاب کرایا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
یہ بھی پڑھیے: قصور، فائرنگ سے 27 سالہ نوجوان قتل
اوستہ محمد کے معروف تاجر اسلم سومرہ کے بیٹے کو گیارہ روز قبل جعفرآباد سے اغواء کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مغوی کی بازیابی کیلئے سندھ، بلوچستان کی پٹی پر دس روز قبل کیے گئے آپریشن میں اغوا کاروں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے انسپکٹر سمیت چھ اہلکار شہید ہوئے تھے۔