(24 نیوز)کالے بکرے کا چکر لگاؤ ، پھر اندر جاؤ ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر جانیوالی ٹیم کیساتھ کیا ہوا ؟ حقیقت سے پردہ اٹھ گیا۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق عمران خان تک رسائی سے قبل کالے بکرے سے تحقیقاتی ٹیم کے ارد گرد حصار بنایا گیا۔ کالے بکرے کا چکر مکمل کرانے کے بعد جے آئی ٹی کو عمران خان تک رسائی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان ٹیم کے ارکان کے سامنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے تاہم تحقیقاتی ٹیم نے مقدمات کی تفتیش اور سوالات کے جوابات پر استفسار کیا۔ جے آئی ٹی اور عمران خان کے درمیان 40 منٹ تک ملاقات ہوئی۔
جے آئی ٹی نے سوالات کے بعد 8 مقامات سے مٹی کے نمونے حاصل کیے جنہیں فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ ٹیم نے پولیس پر چلائے گئے قنچوں کے دو بیگ دیکھ کر تصاویر لیں جبکہ وقوعہ سے پٹرول بم کے لیے استعمال ہونے والی دو بوتلیں بھی صحن میں پڑی پائی گئیں۔ حکام کے مطابق رپورٹ اور تفتیش کے مزید مراحل مکمل ہونے پر حقائق کا تعین کیا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک آپریشن ، ظل شاہ قتل کیس سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیس ٹیم (جے آئی ٹی) کے سوالات کے جوابات دے دیئے تھے۔